اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ عمران خان 5 سال کے لیے نااہل ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔ عمران خان نے گھڑیاں بیچ کر دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن اور قوم کے سامنے جھوٹ بولا اور غلط حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف تحمل کا مظاہرہ کیا۔ بڑی احتیاط برتی ہے ورنہ ان کے خلاف ایک اور کارروائی ہوسکتی تھی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کے تحت پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ اور ان پر فوجداری مقدمے چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی۔ ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
جمعرات, اگست 14, 2025
بریکنگ نیوز
- بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی
- سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو
- وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
- جنوبی پختونخوا میں آزادی کا جشن
- معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازدیا گیا
- ہر خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار،پاک فوج آزادی و خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- جنوبی و شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریبات جاری
- آئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے، چیف جسٹس کا جشن آزادی پر پیغام