Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران صاحب کو نواز شریف کےنعروں کی گونج سےڈرلگتا ہے۔مریم اورنگزیب

لاہور:مریم اورنگزیب کاکہناہےکہ عمران صاحب جلسے کی اجازت اس لیےنہیں دیتےکیوں کہ انہیں نوازشریف کےنعروں کی گونج سے ڈرلگتا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب کاکہنا ہےکہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالےایک جلسے کی اجازت نہیں دےرہے،عمران خان ملک کو120دن بند کردینے والےکو مریم نوازکےایک جلسےسےاتناخوف کیوں ہے،عمران صاحب مریم نوازکا اتناخوف کہ جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا،عمران صاحب آپ نے تو کہا تھا موت بھی برداشت کر سکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نےکہاکہ عمران صاحب جلسے کی اجازت اس لیےنہیں دیتےکیوں کہ انہیں نوازشریف کےنعروں کی گونج سے ڈرلگتا ہے لیکن سلیکٹڈ اورعلیمہ باجی چورہیں کی آوازیں جلسوں کوروکنےسےبند نہیں ہوںگی،عمران صاحب جلسہ توہوگاان شاءاللہ،یہ نوازشریف کے شیرہیں،عمران صاحب ٹی وی چلاکررکھنااورشیروں کاسمندر دیکھنا،مریم نوازسہ پہر3بجےرائیونڈ سےمنڈی بہاءالدین جلسےکےلیےنکلیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.