Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوازشریف کیس کافیصلہ میں نےخدا کوحاضرناظرجان کراورقانون وشواہد کی بنیادپردیا۔جج ارشد ملک

اسلام آباد:احتساب عدالت کےجج ارشد ملک کاکہناہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کیس کافیصلہ میں نےخدا کو حاضرناظرجان کراورقانون و شواہد کی بنیاد پر دیا۔

احتساب عدالت کےجج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنےآنےکےحوالے سےرجسٹرار احتساب کورٹ نے جج ارشد ملک کابیان جاری کیا ہے جس میں ان کاکہناہےکہ مجھ پربلواسطہ یابلاواسطہ کوئی دباؤ نہیں تھا،کوئی لالچ بھی پیش نظر نہیں تھی جبکہ میں نےیہ فیصلے خدا کو حاضرناظرجان کرقانون وشواہد کی بنیاد پردیا۔

جج ارشد ملک نےاپنےبیان میں کہاکہ پریس کانفرنس کےذریعےمجھ پرسنگین الزامات لگاکرمیرےخلاف سازش کی گئی،الزامات لگاکرمیرے ادارے، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثرکرنےکی سازش کی گئی۔انہوں نےکہاکہ مریم نوازصاحبہ کی پریس کانفرنس میں دکھائی جانےوالی ویڈیوزحقائق کےبرعکس ہیں،ویڈیوز میں مختلف مواقع اورموضوعات پرکی جانےوالی گفتگوکو توڑمروڑ کرسیاق وسباق سے ہٹا کر پیش کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔
احتساب عدالت کےجج ارشد ملک کاکہنا ہےکہ میں راولپنڈی کارہائشی ہوں جہاں میں جج بننےسےپہلےوکالت کرتارہاہوں،ویڈیوز میں دکھائے گئےکردارناصربٹ کاتعلق بھی اسی شہر سےہےمیری ناصربٹ سےپرانی شناسائی ہے،ناصربٹ اوراس کابھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مختلف اوقات میں مجھ سےبےشماردفعہ مل چکےہیں،مریم نوازکی پریس کانفرنس کےبعد یہ ضروری ہےکہ سچ منظرعام پرلایاجائے۔

جج ارشد ملک نےبیان میں کہاکہ نوازشریف صاحب اوران کےخاندان کے خلاف مقدمات کی سماعت دوران مجھے ان کے نمائندوں کی طرف سےرشوت کی پیش کش کی گئی،مجھےتعاون نہ کرنےکی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں،دھمکیوں کو میں نے سختی سے ردکرتے ہوئے حق پر قائم رہنے کاعزم کیا۔

احتساب عدالت کےجج کاکہناتھاکہ میں نےاپنےجان ومال کو اللہ کےسپردکردیا،میں نے اگر دباؤ یارشوت کے لالچ میں فیصلہ سناناہوتا تو ایک مقدمہ میں سزااوردوسرے میں بری نہ کرتا،میں نےانصاف کرتےہوئےشواہد کی بناپرنوازشریف صاحب کوالعزیزیہ کیس میں سزاسنائی اور فلیگ شپ کیس میں بری کیا،یہ پریس کانفرنس محض میرےفیصلوں کو متنازع بنانےاورسیاسی فوائد حاصل کرنےکےلیےکی گئی لہذا اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.