Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم نہ ہوا،بجلی مزید مہنگی کردی گئی

پہلے پیٹرول مہنگا کیا گیا اور اب بجلی مزید مہنگی کردی گئی ہے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی ہے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 1روپیہ 95پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا فی یونٹ اس وقت 13 روپے 35 پیسے کا ہے، تاہم نئے اضافے کے بعد اس کی قیمت فی یونٹ 15 روپے 30 پیسے ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر سالانہ 2 سو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.