Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اگست 25, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سرکاری کالجز کی نجکاری
    • بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے چار کلیدی مطالبات پیش کر دئیے
    • بلوچستان میں جھڑپوں کے بعد افغان شہریوں کی لاشوں کی واپسی
    • رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا
    • بالائی خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
    • نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
    • ہنگو: دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ،جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک، 3 اہلکار شہید ،17 زخمی
    • خیبر پختونخوا کی مشکلات اور این ایف سی ایوارڈ کی نظرثانی کی ضرورت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عوام کی جیبوں پر بجلی بلوں کے ذریعے مزید 2 ہزار ارب روپے کا ڈاکہ مارنے کی تیاری
    اہم خبریں

    عوام کی جیبوں پر بجلی بلوں کے ذریعے مزید 2 ہزار ارب روپے کا ڈاکہ مارنے کی تیاری

    اگست 28, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    غربت کے مارے عوام کی جیبوں پر بجلی بلوں کے ذریعے مزید  2 ہزار ارب روپے کا ڈاکا مارنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ملاکر عوام کو فی یونٹ بجلی 52 روپے تک پڑنے لگی ہے۔

    اگست کے بجلی بلوں میں صارفین پر 15روپے فی یونٹ تک کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، یکم جولائی کوبجلی کی قیمت فی یونٹ ساڑھے 7 روپے تک بڑھائی گئی لیکن اس کی مکمل وصولی نہ ہوئی، پھراگست میں صارفین سے 2 ماہ کی یکمشت وصولی کرلی گئی۔

    ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی وصو ل کی جارہی ہے، رہی سہی کسر بجلی پرعائد ٹیکس نے پوری کر دی، مجموعی طور پر ایک سال میں بجلی صارفین پر ڈیڑھ ہزار ارب روپے کابوجھ منتقل کر دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق آئندہ مہینوں میں بجلی اور بھی مہنگی ہوگی کیوں کہ  عوام کی جیبوں پر بجلی بلوں کے ذریعے مزید 2 ہزار ارب روپے کا ڈاکا مارنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    کیپیسیٹی چارجز کے نام سے مارے جانےوالا یہ ڈاکا اُس بجلی کی مد میں ہے ، جو بنائی تو گئی لیکن عوام نے استعمال نہیں کی۔  بجلی بنانے والی کمپنیوں کے ناقص نظام اورحکومتی اداروں کی نا اہلی کے باعث عوام ناکردہ گناہوں کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں۔

    دوسری جانب بجلی کے بھاری بھرکم بلوں پر پاکستان بھر میں عوام سراپا احتجاج ہیں، عوام کی جانب سے ناصرف بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا گیا بلکہ حکومت سے ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بروز ہفتہ 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    اس کے علاوہ پشاور میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوامی ردعمل کے پیش نظر الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پولیس سے سکیورٹی مانگ لی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بل زیادہ آنے پر دوسرے روز بھی احتجاج
    Next Article ضلع خضدار میں مینگل قبیلے کے دو متحارب گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری، معمولات زندگی مفلوج
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سرکاری کالجز کی نجکاری

    اگست 25, 2025

    بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے چار کلیدی مطالبات پیش کر دئیے

    اگست 25, 2025

    بلوچستان میں جھڑپوں کے بعد افغان شہریوں کی لاشوں کی واپسی

    اگست 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سرکاری کالجز کی نجکاری

    اگست 25, 2025

    بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے چار کلیدی مطالبات پیش کر دئیے

    اگست 25, 2025

    بلوچستان میں جھڑپوں کے بعد افغان شہریوں کی لاشوں کی واپسی

    اگست 25, 2025

    رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

    اگست 25, 2025

    بالائی خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    اگست 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.