Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عیدکےدن تمام ٹرینوں میں کرائےکی مدمیں50فیصد رعایت دینےکافیصلہ

عیدالفطر پر5سپیشل ٹرینیں چلانےکابھی اعلان،باقاعدہ شیڈول جاری

لاہور۔پاکستان ریلوےکی جانب سےمسافروں کےلیےعید کےدن سفرکرنےوالےمسافروں کوتمام ٹرینوں میں کرائےکی مد میں50فیصد رعایت حاصل ہوگی۔پاکستان ریلوےنےعیدالفطرکےپرمسرت موقع پراضافی رش کےپیش نظر5سپیشل ٹرینیں چلانےکااعلان بھی کیاہے۔

ترجمان پاکستان ریلوےکی طرف سےجاری بیان میں کہاگیاکہ وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید احمد نےمسافروں کےلیےشکریہ کےساتھ عید پر بڑا اعلان کیاہے۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پرچیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلوےمحمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعدعید کےلیےسپیشل ٹرینوں کاباقاعدہ شیڈول جاری کردیا گیا۔

پاکستان ریلوے کےمطابق پہلی اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے2جون کوصبح10.45بجےپشاورکےلئےروانہ ہوگی۔دوسری عید سپیشل ٹرین 2 جون کوکوئٹہ سےدن11.30بجےراولپنڈی کےلئےروانہ ہوگی۔

ترجمان پاکستان ریلوےکےمطابق تیسری عیدسپیشل ٹرین3جون کودن11بجےکراچی کینٹ ریلوےاسٹیشن سےلاہورکےلئےروانہ ہوگی۔اسی طرح چوتھی اسپیشل ٹرین8جون کوراولپنڈی سےصبح 8بجےکوئٹہ کےلئےروانہ ہوگی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین8جون ہی کولاہورسےشام چھ بجےکراچی کینٹ کےلئےروانہ ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.