Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان رہا

کراچی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان رہا ۔کےایس ای 100 انڈیکس 388پوائنٹس کی کمی کےساتھ35ہزار308 پوائنٹس پرآگیا۔منگل کوکاروباری ہفتہ کےدوسرے روزاسٹاک مارکیٹ کاآغاز35ہزار697پوائنٹس پرہوااورابتدا میں کےایس ای100انڈیکس12پوائنٹس اضافہ پر35ہزار709 پوائنٹس کےساتھ مثبت زون میں ٹریڈکرتےدیکھاگیاتھا۔ کےایس ای100انڈیکس میں شدید مندی کارجحان موجودتھااوررپورٹ فائل کرتےوقت100انڈیکس میں388پوائنٹس کی کمی موجود تھی۔

کےایس ای100انڈیکس میں19,413,420شیئرزکی لین دین ہوئی جسکی مالیت پاکستانی روپوں میں883,120,228 بنتی ہے۔سٹاک مارکیٹ میں چندروزبعد پھرمنفی رجحان کےباعث سرمایہ دارمحتاط ہوگئےاورمارکیٹ میں اپناسرمایہ لگانےمیں تذبذب کاشکارہیں۔گذشتہ روزکاروباری ہفتہ کےپہلےروزپیرکواسٹاک مارکیٹ6پوائنٹس کی معمولی کمی کےساتھ بندہوئی تھی جبکہ گزشتہ ہفتہ مارکیٹ میں مثبت رجحان موجود تھا اورمجموعی طورپر2ہزار500سےزائد پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں کاروبارکےآغازپرڈالرکی قیمت76پیسےمزید بڑھ گئی تاہم کارباری حضرات کی جانب سےاسےعارضی اضافہ خیال کیاجارہا ہے۔روپےکےمقابلہ میں ڈالرکی قیمت76پیسے اضافہ کےساتھ149.74سےبڑھ کر150.50پرپہنچ گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.