Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فیصل آباد،وین ٹرک سےٹکراگئی آٹھ افراد جاں بحق،ایک شدید زخمی

جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، بچے اور خواتین بھی شامل

فیصل آباد۔فیصل آباد کےقریب موٹر وےایم تھری پروین ٹرک سےٹکرانےکےنتیجےمیں8افراد جاں بحق اورایک شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کےمطابق فیصل آباد کےعلاقےچک جھمرہ کےچک136رب کارہائشی خاندان کیری ڈبےمیں سوارہوکرجارہاتھاکہ ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔

حادثےمیں کیری ڈبہ تیزرفتاری کےباعث بےقابو ہوکرٹرک سےجا ٹکرایاجس کےنتیجے میں کیری ڈبےمیں سوار7افراد موقع پرجاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔دونوں زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نےالائیڈ اسپتال منتقل کیاجن میں سےمزید ایک زخمی الائیڈ اسپتال میں دم توڑگیا،جاں بحق ہونے والوں میں3خواتین،2 بچےاور3مرد شامل ہیں۔جاں بحق ہونےوالےافراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.