Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

میری گرفتاری ظلم ہےاورظلم کی حکومت زیادہ دیرقائم نہیں رہ سکتی،رانا ثناءاللہ

لاہور۔پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کےصدراوررکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نےاپنی گرفتاری کوظلم اورسیاسی انتقامی کارروائی قراردےدیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس( اےاین ایف)نےمنشیات کیس میں گرفتار ن لیگ کےرہنما رانا ثناءاللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ لاہورکی عدالت میں پیش کیا جس نے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

رانا ثنااللہ نےاس موقع پرکمرہ عدالت میں میڈیاسےغیررسمی گفتگو کی۔اپنی گرفتاری سیاسی انتقام ہونےسےمتعلق سوال کےجواب میں رانا ثناءاللہ نےکہاکہ یہ ظلم ہےاورظلم کی حکومت زیادہ دیرقائم نہیں رہ سکتی یہ خدا کافیصلہ ہے۔رانا ثناللہ نےوزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتےہوئےکہاکہ اسےشرم آنی چاہیےجوکہتاہےکہ یہ مدینےکی ریاست ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.