Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی اسمبلی:فاٹا کی قومی و صوبائی نشستیں بڑھانےکےحوالےسے ترمیمی بل کو 278 ووٹوں سےمنظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قبائلی اضلاع سےقومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافےسےمتعلق 26ویں آئینی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔

قومی اسمبلی میں26ویں آئینی ترمیمی بل کومتفقہ طور پرمنظور کرلیاگیاہے،فاٹا کی قومی و صوبائی نشستیں بڑھانے کےحوالےسےترمیمی بل کو278ووٹوں سےمنظورکیاگیا جبکہ کسی بھی رکن نےبل کی مخالفت نہیں کی۔قومی اسمبلی سےترمیمی بل منظورہونےکےبعد سینیٹ میں پیش کیا جائےگا جسکےبعد صدر مملکت کو منظوری کےلیےبھیجاجائےگا۔

آئینی ترمیمی بل کی منظوری کےبعد فاٹا کےلیےقومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد6سےبڑھ کر9اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 16سےبڑھ کر20 ہوجائی گی،پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار نجی آئینی ترمیمی بل حکومت و اپوزیشن کےاتفاق رائےسے منظور کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے،ساری جماعتیں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے متفق ہیں، فاٹا میں جتنا نقصان ہوا، کے پی اس کو پورا نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم نےکہاکہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی گی بہت بڑاحادثہ تھا،مشرقی پاکستان کے لوگوں کو نمائندگی نہیں دی گئی تاہم کسی کو احساس محرومی نہیں ہوناچاہیےکہ پاکستان ان کوحق نہیں دےرہا،جب کوئی علاقہ پیچھےرہ جائےتو ہم سب کو مل کراٹھانا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.