Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تاجربرداری ناجائزمنافع خوری،ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی پیدا کرنےسےگریزکریں۔شوکت یوسفزئی

پشاور۔ڈپٹی کمشنر دیرلوئرشوکت علی یوسفزئی نےتاجر برادری پرزوردیاہےکہ وہ ماہ رمضان المبارک کےمقدس مہینےکےاندرعوام کو اشیاء خوردونوش ضلعی انتظامیہ کےمقررکردہ نرخوں کےمطابق فراہمی کو یقینی بنائیں،ناجائزمنافع خوری،ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی پیدا کرنے سے گریز کریں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےپیرکےروزمیڈیا کےنمائندوں سےبات چیت کرتےہوئےکیا،اس موقع پرڈپٹی کمشنرنےضلع بھرمیں ناجائزمنافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کےخلاف مہم کوزیادہ موثربنانےاورچیکنگ کےعمل کودن رات جاری رکھنےکی بھی ہدایت کی،اس سلسلے میں انہوں نےادنزئی،سمر باغ اور تیمر گرہ سمیت تمام تحصیلوں کےاسسٹنٹ کمشنروں نےمختلف بازاروں پرچھاپےمارکرگرانفروشوں اورذخیر ہ اندوزوں کےخلاف قانونی کاروائی کرکےمختلف دکانداروں سےبھاری جرمانہ وصول کرکےجیل بھیج دیاہے،

ڈپٹی کمشنر نےکہاکہ ضلعی انتظامیہ نے تمام تحصیلوں میں رمضان سستابازار قائم کرنےکےعلاوہ سپیشل مجسٹریٹ،محکمہ فوڈ اوردیگر متعلقہ اداروں کے مجاز افسران کےہمراہ روزمرہ اشیاء خوردنوش کے گوداموں پرچھاپے مارنے اور اشیاء خوردونوش کی اجناس کی قیمتوں اور معیار پر کھڑی نظر رکھنے کی واضح ہدایت کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.