شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
لاہور کے علاقوں گلبرگ ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ اور ریگل چوک، لکشمی چوک، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور مال روڈ پربارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ دھرم پورہ، صحافی کالونی، جیل روڈ، کلمہ چوک، مانگ چونگی اور فیروز پور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
لیسکو ذرائع کے مطابق موسلادھار بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا اور 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ۔
اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع ہوگا۔

