Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ماؤں نےدفاع وطن کیلئےعظیم قربانیاں دی ہیں،فردوس عاشق اعوان

ماں کارشتہ مقدس،پیارخلوص اورعظیم ترین قربانی کا مظہرہے،قدرت نےماں کاایسا رشتہ بنایاہےجسکی کوئی اورمثال نہیں،بیان

اسلام آباد۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ ماؤں نےدفاع وطن کیلئےعظیم قربانیاں دی ہیں،جنگوں کوختم کرکےماؤں کےغم ختم کیےجاسکتےہیں۔

اتوارکومعاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےماؤں کےعالمی دن پراپنےپیغام میں کہاکہ ماں کارشتہ مقدس،پیار خلوص اور عظیم ترین قربانی کا مظہر ہے۔انہوںنے کہاکہ ماں گھر بناتی ہے اور گھروں سے معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ ماں کےبغیر دنیااندھیر نگری بن جاتی ہے۔انہوں نےکہاکہ قدرت نےماں کاایسارشتہ بنایاہےجسکی کوئی اورمثال نہیں۔

انہوں نےکہاکہ قدرت اپناتعارف بھی ماں کےطورپرکراتی ہے۔انہوں نےکہاکہ اللہ تعالی اپنےبندےسےماں سے سترگنازیادہ پیارکرتاہے،یہ اللہ تعالی کا اپنےبندےسےمحبت کااظہارہے۔انہوں نےکہاکہ آج دنیاکےجنگ سےمتاثرہ خطوں میں ماں اوربچےشدید متاثرہورہےہیں۔انہوں نےکہاکہ ماؤں نےدفاع وطن کےلئےعظیم قربانیاں دی ہیں،جنگوں کوختم کرکےماؤں کےغم ختم کیےجاسکتےہیں،کیونکہ مائیں کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.