Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بارہ مئی اور پہلےاوربعد میں میڈیانےاپنی تاریخ کامشکل کردارادا کیاجو ناقابل فراموش ہے،شہبازشریف

یہ دن ہمارےلئےباعث عبرت اورسبق آموزہےکہ ہم جمہوریت کےذریعےہی آگےبڑھ سکتے ہیں،ضد،انا اورتکبر نےہمیشہ نقصان پہنچایا، بیان

اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کےصدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نےسانحہ بارہ مئی کےمتاثرین سےیکجہتی کا اظہارکرتےہوئے کہاہے کہ بارہ مئی اور اس سے پہلے اوربعد میں میڈیا نےاپنی تاریخ کا ایک مشکل کردارادا کیاجو انمٹ اورناقابل فراموش ہے۔

اتوارکوایک بیان میں انہوں نےکہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کاایک انتہائی بدقسمت اورسیاہ دن تھاجس دن فرد واحد کی وجہ سےملک انتشارکا شکارہوا۔انہوں نےکہاکہ یہ دن ہمارےلئےباعث عبرت اورسبق آموزہےکہ ہم جمہوریت کےذریعےہی آگےبڑھ سکتےہیں،ضد،انا اورتکبرنے ہمیشہ نقصان پہنچایا ۔

انہوں نے کہاکہ آمریت اور فرد واحد کی خواہش نے ہمیشہ ملک اور قومی مفادات کو نقصان پہچایا۔

انہوں نےکہاکہ پورے ملک اوراس کےامن کو ایک شخص کی ضدکی بھینٹ چڑھادیاگیا تھا ۔انہوں نےکہاکہ آج کےدن ہم ان تمام بےگناہوں اور معصوم شہریوں اورسیاسی کارکنوں کو یادکرتےہیں جوناحق شہید کردئیےگئے۔

انہوں نےکہاکہ بارہ مئی اور اس سےپہلےاوربعد میں میڈیا نےاپنی تاریخ کا ایک مشکل کرداراداکیا جو انمٹ اورناقابل فراموش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نفرتیں ختم کریں اور سیاسی ہم آہنگی اور اتفاق رائے کی طرف بڑھیں۔

انہوں نےکہاکہ ملک کو درپیش چیلنجزکی سنگین اس امرکی متقاضی ہےکہ کوئی ایک جماعت تنہاءمسائل سےنہیں نکل سکتی،ان رویوں سے نجات کےلئےکوششیں کرناہوں گی جو بارہ مئی کےسانحہ کاباعث بنے۔اللہ تعالی مرحومین کو اپنےجواررحمت میں جگہ دےاورسانحہ کے متاثرہ خاندانوں کو صبرجمیل دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.