Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

12مئی سیاسی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے،شہید کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،اسفند یارولی

سیاسی ایجنڈے میں مصروف وطن دشمنوں کاسیاست سےتعلق نہیں،پاکستان میں جمہوری نظام کےبغیرکوئی نظام نہیں چل سکتا،

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ اسفندیارولی خان نےکہاہےکہ12مئی سیاسی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے،شہید کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ایک بیان میں سربراہ اےاین پی اسفندیارولی نےبارہ مئی کوسیاسی تاریخ کاسیاہ ترین دن قراردیتےہوئےکہاکہ شہید کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اسفندیارولی نےکہاکہ اےاین پی نےکبھی غیرجمہوری قوت کاساتھ نہیں دیا،عوام کی لاشیں گرانےوالےچہرے بےنقاب ہوچکےتھے،بد قسمتی سےبےنقاب چہروں کےخلاف کارروائی نہیں کی گئی۔

اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی ایجنڈے میں مصروف وطن دشمنوں کا سیاست سے تعلق نہیں، پاکستان میں جمہوری نظام کے بغیر کوئی نظام نہیں چل سکتا،قاتلوں کا ساتھ دینےوالے عوام کا سامنا نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے12مئی2007کو سابق معزول چیف جسٹس افتخارچوہدری کی کراچی آمد کےموقع پرکراچی میں مختلف مقامات پرفائرنگ کےواقعات میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.