Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محمد حفیظ پی ایس ایل سے آؤٹ،لاہور قلندرز نے تصدیق کردی

محمد حفیظ کو اسکواڈ سے ریلیز کیا جارہا ہے ،متبادل ٹیم میں شامل کیا جائیگا، قلندرز مینجمنٹ ..حفیظ کو انگوٹھے میں فریکچر ہے جس کے لیے سرجری درکار ہے ،مکمل طور پر بحال ہونے کے لیے 6 سے 8 ہفتے لگیں گے، رپورٹ

دبئی۔ لاہورقلندرزکےکپتان محمد حفیظ پاکستان سپرلیگ سے باہرہوگئےجس کی تصدیق قلندرز انتظامیہ نےبھی کردی۔محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کے پانچویں اور لاہور قلندرز کے دوسرے میچ میں انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سےزخمی ہوگئےتھے۔

لاہور قلندرزکی مینجمنٹ کےمطابق محمد حفیظ کو انگوٹھےمیں فریکچر ہےجسکےلیےسرجری درکارہےاورانہیں مکمل طور پربحال ہونے کےلیے6 سے8 ہفتےلگیں گے۔لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کے مطابق محمد حفیظ کو اسکواڈ سے یلیزکیاجارہاہے اور ان کا متبادل ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

ثمین رانا نےکہاکہ کپتان محمد حفیظ کےٹیم سےآؤٹ ہونےپرافسوس ہے،ہماری نیک خواہشات ان کےساتھ ہیں۔محمد حفیظ کی غیرموجودگی میں اےبی ڈویلیئرز نےپشاورزلمی کےخلاف لاہورقلندرز کی قیادت کےفرائض انجام دیےتھے،دیگر میچز میں بھی ڈویلیئرز کا ہی کپتان برقرار رہنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.