Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اورسعودی کےدرمیان وزارتی سطح پر ہر6ماہ بعد ملاقات کا شیڈول طے ہوگیا

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہےکہ پاکستان اورسعودی کےدرمیان وزارتی سطح پر ہر6ماہ بعد ملاقات اورمشترکہ ورکنگ گروپس کاہر تین ماہ بعد ملاقات کا شیڈول طےپاگیا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان اورسعودی وزرائےخارجہ نےمشترکہ پریس کانفرنس کی،اس موقع پرشاہ محمود قریشی نےکہاکہ سعودی عرب پاکستان میں20ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کررہاہے،سعودی عرب کےساتھ7مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیےگئےجبکہ10مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ سعودی عرب نےویزا فیس میں کمی کاپاکستان کادیرینہ مطالبہ مان لیا جبکہ وزیراعظم نےسعودی عرب سے حاجیوں کیلیے امیگریشن سہولت کی درخواست کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کو ایک جیسےچیلنجز درپیش ہیں جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں اور دونوں ملکوں کی قیادت منصوبوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے۔

اس موقع سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نےکہاکہ سعودی عرب پاکستان کےساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،پاکستان کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

عادل الجبیر نےکہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ عالمی چیلنج بن چکا ہے اور ہم دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں جس کے لیے امریکا، سعودی عرب اور پاکستان کارروائی کررہے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی ہنر مند اہم کردار ادا کررہے ہیں، پاکستانی تعلیم انجینئرنگ ، صحت ،اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، دونوں ملکوں کے عوامی روابط کا باہمی تعلق میں اہم کردار ہے۔

عادل الجبیر نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں وسیع سرمایہ کاری کررہے ہیں، دس ارب ڈالر کی لاگت سے گوادر میں آئل ریفائنری قائم کریں گے، پاکستان کو معاشی طور پر ایک مستحکم ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.