Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محکمہ داخلہ نے نوازشریف کا علاج ڈاکٹرز کی صوابدید پر چھوڑ دیا

،شہباز شریف، مریم اورحسن نواز کی اہلیہ نےعیادت کی ,,میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا معمول کا چیک اپ کیا ،انجیو گرافی کیلئے کہا ہے ،حکومت سے جو ہدایات ملیں گی عمل کیا جائیگا'سربراہ میڈیکل بورڈ ....ہمارے پاس بہترین مشین موجود ہے،حکومت پر منحصرہےکب اینجیو گرافی کرنی ہے،گردوں میں پتھری اتنا بڑا مسئلہ نہیں'پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل......میڈیکل بورڈ کی سفارشات آ جانے کے بعد نوازشریف کے علاج میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے'شہباز شریف /والد کا حوصلہ بلند ہے'مریم نواز

لاہور۔محکمہ داخلہ پنجاب نےسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا علاج ڈاکٹرزکی صوابدید پرچھوڑدیا،شہبازشریف،مریم نوازاورحسن نواز کی اہلیہ نےگزشتہ روز بھی جناح ہسپتال میں زیرعلاج نوازشریف سےملاقات کرکےان کی عیادت کی،مریم نوازکی ہسپتال آمد کےموقع پر دوسرے روزبھی شدید بد نظمی دیکھنےمیں آئی جس سےہسپتال کےدروازے کو نقصان پہنچا۔

بتایاگیاہےکہ گزشتہ روزبھی میڈیکل بورڈ کی جانب سےنوازشریف کا معمول کا چیک اپ کیاگیا۔میڈیکل بورڈ کےسربراہ پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ نواز شریف کی انجیو گرافی کیلئےکہاہےاورحکومت سےجو ہدایات ملیں گی اس پرعمل کیا جائے گا ،ہمارے پاس بہترین مشین موجود ہے تاہم حکومت کے جواب کا انتظار ہے کہ کب اینجیو گرافی کرنی ہے۔

انہوں نےکہاکہ نوازشریف کا ٹروپ ٹیسٹ کافی مرتبہ ہو چکا ہے،نوازشریف کی طبیعت بہتر ہے،انکےگردوں میں معمولی پتھری ہےجو اتنا بڑا مسئلہ نہیں،حکومت جو ہمیں کہے گی اس پرعمل کیاجائےگا۔

اس موقع پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹرعاصم حمید نےکہاکہ نوازشریف کی شوگراوربلڈ پریشرنامل ہے،میڈیکل بورڈ نےجوتجاویز دی تھیں اسےمحکمہ داخلہ کوبھجوا دیاگیاہے،حکومت نےصرف میڈیکل بورڈ بناکرسفارشات کا کہا تھا جو مکمل ہو گیا ہے،پتہ چل گیاہے کہ نوازشریف کو کیامرض ہے،انہیں انجیوگرافی کی ضرورت ہے،جناح ہسپتال میں انجیو گرافی کیلئےجدید مشین موجود ہےاورانکی تیاری مکمل ہے، اگر ہدایات ملیں تو توان کی انجیو گرافی کر دیں گے۔

ڈاکٹر عاصم حمید نےکہا کہ نوازشریف سمیت کسی بھی مریض کی اجازت کےبغیرکوئی ٹیسٹ نہیں کیاجاتا،نوازشریف کاپراناریکارڈ دیکھا اور کارڈیالوجسٹ نےاس کاجائزہ لےکراپنی رپورٹ دی ہے۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نےغیررسمی گفتگو کرتےہوئےکہاکہ دو جنوری کوپی آئی سی نےتمام ٹیسٹ کےبعد تجویزکیاتھاکہ نوازشریف دل کےمرض میں مبتلاہیں اورانہیں جلد علاج کی ضرورت ہے،پی آئی سی اورسروسزہسپتال کی رپورٹس میں بھی انجیوگرافی تجویز کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا علاج ڈاکٹرز کی صوابدید پر چھوڑ دیا ۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز جو بہتر سمجھتے ہیں نوازشریف کو علاج فراہم کریں ،اگر نوازشریف کی انجیو گرافی ہونی چاہیے تو جناح ہسپتال کا میڈیکل بورڈ کرے ،علاج کی ذمہ داری ڈاکٹرز کی ہے جو وہ مناسب سمجھتے ہیں کریں ۔

نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف ، صاحبزادی مریم نواز اوربہو نےجناح ہسپتال میں نوازشریف کی عیادت کی ۔ شہباز شریف اور مریم نواز نے نواز شریف سے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

روانگی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نےکہاکہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے علاج کیلئے جو سفارشات دی ہیں حکومت اس پر عملدرآمد کرے ۔میڈیکل بورڈ کی سفارشات آ جانے کے بعد نوازشریف کے علاج میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔

شہباز شریف نے اس موقع پر کسی بھی سیاسی سوال کا جواب دینےسےگریزکیا ۔پلوامہ کےواقعہ کےبعد بھارت کےپراپیگنڈے کےحوالے سے سوال کے جواب میں شہباز شریف نےکہاکہ یہ سارا کیا دھرابھارت کا ہے،جوکچھ ہو رہاہے اس کا ذمہ دار مودی ہے۔

مریم نواز نے غیررسمی گفتگو کرتےہوئےکہاکہ نوازشریف کی طبیعت ویسی ہی ہےجیسےپہلےتھی،والد پورےحوصلےمیں ہیں ۔مریم نوازکی آمد کےموقع پر گزشتہ روز بھی بد نظمی دیکھنے میں آئی،پولیس اور کارکنوں کی دھکم پیل کی وجہ سےہسپتال کا دروازے کو نقصان پہنچا۔ پارٹی قائد محمد نوازشریف سےاظہار یکجہتی کیلئےلیگی کارکنوں کاکیمپ جاری ہےجس میں نوازشریف کی جلد صحتیابی کےلئےدعائیں کی جاتی رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.