Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار۔

خیبرپختونخوا پولیس ضلع مردان
آئی پی آر
مورخہ: 16 نومبر 2021

مردان۔ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار۔
ڈی ایس پی فاضل خان نے اساتذہ اور طلبہ کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی۔
دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک

مردان۔ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ کی ہدایت پر ٹریفک وارڈنز پولیس کے زیر اہتمام APS سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک فاضل خان ہمراہ ٹریفک وارڈنز پولیس، اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی۔
آگاہی سیمینار میں ڈی ایس پی ٹریفک نے طلبہ کو روڈ سیفٹی، زیبرا کراس، سیٹ بیلٹ، کم عمری میں موٹرسائکل چلانے اور ون ویلنگ کے نقصانات ، ہیلمٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصولوں اور اختیاطی تدابیر سے سائن بورڈ کے ذریعے بھی آگاہی دی۔
انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں جبکہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنزپولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں میں جا کر طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.