Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان میڈیکل کمپلیکس نے نیورو سرجری میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

مردان میڈیکل کمپلیکس نے نیورو سرجری میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ،ایم ایم سی نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے فل انڈوسکوپک سپائن سرجری کے جدید طرز علاج کا باقاعدہ آغاز کرلیا ،ایم ایم سی صوبے کے ان مخصوص اسپتالوں میں شامل ہو گیا ہے جہاں پرفل انڈوسکوپک سپائن سرجری کے ذریعے کمراور عرق النساءکا علاج متعارف کرایا گیاہے،فل انڈوسکوپک سپائن سرجری کے جدید طرز علاج کی افتتاحی تقریب کے دوران انڈوسکوپک سپائن سرجری کی اہمیت وافادیت سے شرکاءکو آگاہ کیا گیا اور بعدازاں عرق النساءکے مریضوں کاا نڈوسکوپی کے ذریعے علاج کا باضابطہ آغاز کیا گیا ،اسپتال کے پہلے انڈوسکوپک سپائن سرجری میں جرمنی کے نیورو سرجن ڈاکٹر علی گووین، ممتاز نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم الحق ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسحاق اور دوسرے ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔پہلے روز 2کامیاب انڈوسکوپک سپائن سرجری کرائے گئے جبکہ آج مزید 3سرجری کرائی جائے گی ، نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی، پروفیسر ڈاکٹر نعیم الحق اور دوسرے شرکاءنے ایم ایم سی میںفل انڈوسکوپک سپائن سرجری کے آغاز کو ایک بڑی کامیابی قرار دی اور کہاکہ جدید طرز علاج کا آغاز ایم ایم سی کیلئے ایک اعزاز ہے جبکہ مردان ڈویژن اور ملاکنڈ ڈویژن کے کمر اور دیگر نیوروکے مریضوں کےلئے یہ ایک نعمت سے کم نہیں ،انہوں نے کہا کہ انڈوسکوپک سپائن سرجری مریضوں کےلئے کم تکلیف دہ اورکامیاب طریقہ علاج ہے ،شرکاءکا کہنا تھا کہ پرانے طرز آپریشن کے ذریعے مریض کو نہ صرف تکلیف زیادہ ملتی بلکہ اس سے جسم میں مزید خرابیاں پیدا ہونے کا خدشہ موجود ہوتا تھا اور مریض کی مکمل صحت یابی میں 6 ماہ تک کا وقت بھی لگتا تھا،لیکن نئے متعارف کئے جانے والے طریقہ علاج سے جسم میں چھوٹے سے سراغ کے ذریعے متاثرہ جگہ تک کیمرہ کے ذریعے پہنچ کر علاج کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریض انڈوسکوپک سپائن سرجری کے چند گھنٹے بعد ہی مریض گھر جا سکیں گے اور چند دن میں ہی مکمل طور پر صحتیاب ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ تقریبا 85سی فیصد لوگوں کو عمر کے مختلف حصے میں عرق النساءاور کمر کی دیگر مسائل لاحق ہوتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.