Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان میں لاک ڈاؤن ختم کردیاگیا

 ضلع مردان ميں کرونا وائرس کیسز میں کمی کےبعد لاک ڈاؤن ختم کرديا گيا۔ ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق کرونا وائرس کیسز کی شرح میں کمی کے باعث لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے البتہ صوبائی حکومت کے فيصلے پر 8مئی سے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ یاد رہے کہ مردان میں 26اپريل کو لاک ڈاؤن نافذ کيا گيا تھا۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ميڈيکل اسٹورز، پٹرول پمپس، کھانے پينے کی دکانيں کھولی تھیں تاہم ہرقسم کی ٹريفک مکمل طور پر معطل تھی۔ مردان میں بغير ضرورت گھر سے نکلنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی کےدوران مساجد میں نمازوتراویح حفاظتی اقدامات کےتحت ادا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.