Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالتﷺ قوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی ہوئی، پاکستان

یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔  یورپی پارلیمنٹ میں 6 کے مقابلے میں 681 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس پر نظر ثانی کرنے اور اقلیتوں سے متعلق امتیازی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے فرانس اور پاکستان کے تنازع میں فرانس سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالت قوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں گفتگو سے پاکستان میں توہین رسالت قوانین اور مذہبی حساسیت سے لاعلمی کا اظہار ہوتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے عدالتی نظام اور قوانین سے متعلق غیرضروری تبصرہ قابل افسوس ہے، پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت، فعال سول سوسائٹی، آزاد میڈیا اور خودمختار عدلیہ موجود ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق تمام شہریوں کے بلاامتیاز انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ کیلئے پرعزم ہیں، اپنی اقلیتوں پرفخر ہےجن کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور اقلیتوں کو آئین کے مطابق ان کی بنیادی آزادیوں کا مکمل تحفظ ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی صورت میں عدالتی و انتظامی میکانزم موجود ہے، پاکستان نے تحمل اوربین المذاہب ہم آہنگی کے پرچار میں اہم کردار ادا کیا ہے، ضرورت ہےکہ عالمی برادری زینوفوبیا، عدم برداشت اور تشدد کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.