Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مسلم لیگ (ق) کا تحریک انصاف کی نئی ٹیم کے ساتھ مذاکرات سے انکار

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ناراض اتحادی جماعتوں کو منانے کے لیے قائم کردہ نئی کمیٹی سے مذاکرات سے انکار کردیا۔  دوسری جانب پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم لیگ (ق) اتحادی جماعت ہی رہے گی اور پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ق) کے ساتھ حصہ لے گی۔

حکمراں جماعت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے درمیان تنازعات میں اضافہ اس وقت ہوا جب وزیر اعظم نے جہانگیر ترین کو مسلم لیگ (ق) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے چند پی ٹی آئی رہنما کی شکایات پر مذاکرات سے روکا تھا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے وزیر اعظم سے شکایت کی تھی کہ جہانگیر ترین حکومت سے زیادہ اتحادی جماعتوں کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘پہلی مرتبہ عمران خان نے جہانگیر ترین کے خلاف کسی بھی مسئلے پر شکایت کو سنا ہے اور ان کے خلاف اپنے قریبی دوست کا نظریہ سنے بغیر فیصلہ سنایا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب کے چند پارٹی رہنماؤں نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین مسلم لیگ (ق) کی زیادہ تر مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے اور وزیر اعلیٰ کی طرح ہدایات جاری کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.