Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے

کرسمس پر وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام

دنیا بھر کی طرح مسیحی برادری پاکستان میں بھی کرسمس کا تہوار منا رہی ہے اور دعائیہ تقریبات میں ملک وقوم کی ترقی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔ لاہور کے گرجا گھروں میں رات گئے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں، اس موقع پرکیتھڈرل چرچ کو خوبصورتی سے سجایا  گیا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مسیحی برادری کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے اور مختلف آبادیوں اور گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

 سخت سردی کے باوجود کوئٹہ کے گرجا گھروں میں کرسمس کی روایتی تقریب منعقد ہوئیں اور خواتین و حضرات نے بھی اس میں بھرپور شرکت کی۔

علاوہ ازیں کرسمس پر ملتان میں 1500 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا جبکہ سرگودھا میں بھی کرسمس کا تہوار بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے، بچیاں چوڑیاں پہن رہی ہیں اور مہندی لگوا رہی ہیں جبکہ گرجا گھروں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد دی ہے۔  وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کرسمس کی خوشیاں مناتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ حضرت حضرت عیسیٰ علیہ السّلام پوری انسانیت کےلیے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اقلیتوں کے حقوق کے زبردست حامی تھے، آئین کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے، تمام مذاہب اور برادریوں کے باہمی احترام پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.