Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں۔

تین مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے 03سہولت کاروں سمیت 17مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد۔

مورخہ:24دسمبر2020
(خیبر پختونخوا پولیس ضلع مردان، آئی پی آر)

مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں۔
تھانہ رستم اور تھانہ ساڑو شاہ پولیس کا کریک ڈاؤن۔
تین مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے 03سہولت کاروں سمیت 17مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے جاری کردہ احکامات پر سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اورمتعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں تھانہ رستم اور تھانہ ساڑو شاہ پولیس نے کامیاب کارروائیاں کر تے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب تین مجرمان اشتہاری اورجرائم پیشہ عناصر کے 03سہولت کاروں سمیت 17مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 کلاشنکوف، 04پستول اور77عدد کارتوس برآمد جبکہ مکانات چیکنگ کے دوران 03 غیررجسٹرڈکرایہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.