Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مصرنےپاکستان سےجےایف17تھنڈر جنگی طیارےبنانےکالائسنس فراہم کرنےکی درخواست کردی

اسلام آباد۔ پہلی مرتبہ کسی ملک نےپاکستان سے جےایف17تھنڈرجنگی طیارےبنانےکا لائسنس فراہم کرنےکی درخواست کردی،برادر اسلامی ملک مصر بھی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خود سے تیار کرنے کا خواہاں، پاکستان سے لائسنس دینے کی درخواست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق برادراسلامی ملک مصر جےایف17 تھنڈرجنگی طیارےخود سےتیارکرنےکا خواہاں ہے۔مصر پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں سے بے حد متاثرہوا ہے۔اسی باعث مصر نےپاکستان سےدرخواست کی ہےکہ اسے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے بنانے کا لائسنس فروخت کیا جائے۔

تاہم اس حوالے سےپاکستان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاہے۔جےایف17 تھنڈر جنگی طیارے بنانےکا لائسنس فروخت کرنےسےمتعلق حتمی فیصلہ پاکستان اورچین مشترکہ طور پر کریں گے۔

واضح رہےکہ پاکستان اورچین کی جانب سےتیارکردہ کم قیمت مگرجدید جنگی طیارےجےایف17تھنڈر نےخوب دھوم مچائی ہے۔کئی ممالک کے دفاعی ماہرین پاکستان اورچین کی جانب سےکم قیمت مگر جدید جنگی طیارہ بنانے پر حیرت کا اظہار کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی ممالک نےجےایف 17 تھنڈرکی خریداری میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔

جےایف 17تھنڈرطیاروں کی خریداری کیلئےپاکستان سےرابطہ بھی کیاگیا ہے۔پہلےہی نائیجیریا اورمیانمارپاکستان سےجےایف 17 تھنڈر طیارےخریدنے کامعاہدہ کرچکے ہیں۔جبکہ ملائیشیا،مصراوردیگرکچھ ممالک بھی جےایف17تھنڈرجنگی طیاروں کی خریداری کیلئےجلد معاہدہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی مانگ میں اس وقت سےزیادہ اضافہ ہوا ہےجب پاکستان نےبھارت کےجنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں جےایف 17 تھنڈرجنگی طیاروں کی فروخت سےپاکستان کو کثیرزرمبادلہ حاصل ہوگا۔جبکہ پاکستان کی دفاعی صنعت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ بھی ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.