Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا پشاور میں بحالی مرکز کا دورہ

پشاور(گل حیان) معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں بحالی مرکز کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے نشے کے عادی افراد کے بحالی مرکز فقیر آباد میں سہولیات کا جائزہ لیا ۔ بحالی مرکز کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے اس بحالی مرکز میں 120نشے کے عادی افراد داخل ہیں۔ داخلے کے وقت ان مریضوں کی مکمل سکریننگ اور ویکسینیشن کی جاتی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ مختلف بیماریوں کا شکار افراد کو الگ رکھ کر علاج کیا جاتا ہے۔ نشے کے عادی مریضوں کی ڈی ٹاکسیفکیشن کے بعد نفسیاتی، جسمانی اور مذہبی تربیت کی جاتی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بحالی مرکز میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف موجود ہے۔ نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان مریضوں میں کئی مختلف کاموں میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان تربیت یافتہ افراد کو باعزت روزگار دلانے کی کوشش کریں گے۔
بیرسٹرسیف نے کہا کہ پشاور کے علاہ دیگر اضلاع کے بحالی مراکز کو بھی فعال اور وسائل فراہم کریں گے۔ وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں صوبے کو منشیات اور نشے کے عادی افراد سے پاک کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.