Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

معذورافراد کےحقوق کاکیس،سپریم کورٹ کا چاروں چیف سیکرٹریز کو رواں ہفتے رپورٹ جمع کرانےکا حکم

رپورٹس کی کاپیاں درخواست گزار کو بھی فراہم کرنے کا حکم ،کیس کی مزید سماعت دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگی

اسلام آباد۔سپریم کورٹ نےمعذورافراد کےحقوق سےمتعلق کیس میں چاروں چیف سیکرٹریزکواسی ہفتےرپورٹ جمع کرانےکاحکم دیتے ہوئےرپورٹس کی کاپیاں درخواست گزارکوبھی فراہم کرنےکاحکم دےدیا۔پیرکوسپریم کورٹ میں معذورافرادکےحقوق سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت کے حکم پر چاروں چیف سیکرٹریز پیش ہوئے،جسٹس عظمت سعید نےکہا کہ کوئی رپورٹ نہیں ملی، ہم تو توہین عدالت کا نوٹس دینے کا سوچ رہے ہیں،کسی اسپیشل پرسن کو اس کا حق مل جائےتو حکومت کو کیا اعتراض ہے،حکم پر عملدرآمد نہ کرنےپرتوہین عدالت کا نوٹس جاری کر رہےہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےعدالت کو بتایا کہ تمام اداروں کی رپورٹس تیارہیں،ایک گھنٹےمیں رپورٹ جمع کراسکتےہیں۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ایسے مہلت نہیں ملے گی، مہلت دے کر توہین عدالت کی پاداش میں جرمانہ بھی کریں گے، ایک روپیہ بھی جرمانہ ہو گیا تو ان افسران کی نوکریاں جائیں گی، درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ افسران کا سپریم کورٹ کے ساتھ یہ رویہ ہے تو ہمارے ساتھ کیا ہو گا، عالمی دن پر صرف ہمیں بلا کر پروگرامز کئے جاتے ہیں۔

جسٹس عظمت سعید نےکہاکہ عدالت آنےکےبعد آپ کو کہیں اورجانےکی ضرورت نہیں،افسران کےساتھ جو نرمی تھی وہ آج ختم ہو گئی،عدالت نےچاروں چیف سیکرٹریزکو اسی ہفتےرپورٹ جمع کرانےکا حکم دےدیا،عدالت نےریمارکس دیئےرپورٹس کی کاپیاں درخواست گزار کو بھی فراہم کی جائیں، کیس کی مزید سماعت دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.