Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ٹیکنیکل ایجوکیشن موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ محمد عاصم خان

پشاور۔ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نےکہاہےکہ ٹیکنیکل ایجوکیشن موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،ٹیکنیکل تعلیم کی بہتری اورسہولیات کیلئےصوبائی حکومت سےرابطہ کیاجائیگا،ملک میں ہنرمند افراد کی شدید کمی ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کےویژن کے مطابق تمام اداروں میں میرٹ کو نافذ العمل کیاگیاہے،محنتی طلباء اس سے فائدہ اٹھاتےہوئےجلد اعلی مقام سے حاصل کرسکتے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پیرکےروزگورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سینٹرجی ٹی وی سی میں سپورٹس فیسٹیول کےاختتامی تقریب سے خطاب کرتےہوئےکیا۔

ضلع ناظم نے پورے صوبے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والےاسی سکول کیلئےایک لاکھ روپے کےگرانٹ کا اعلان کیا۔

ضلع ناظم نےنمایاں پوزیشن حاصل کرنےوالےطلباء میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اعلی کاکردگی کامظاہرہ کرنے والےسکول ٹیچر میر رحمان کو ضلعی حکومت کی جانب سے شیلڈ اور سرٹیفیکٹ سےنوازا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول پرنسپل ملک آفتاب نے ضلع ناظم کی آمد اور طلباء کی حوصلہ افزائی پر انکا شکریہ اداکیا اور سکول کے مسائل سے ضلع ناظم کو آگاہ کیا

انہوں نےکہاکہ سکول ہذا 1942ءمیں قائم کیاگیاہےجس کی تزین و آرئش اوردیگر مرمتی کام کیلئےضلعی حکومت سےتعاون کی اپیل کی ، تقریب میں سابق صوبائی وزیرحاجی جاوید،اساتذہ کرام اوروالدین نےکثیر تعداد میں شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.