Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

معذور افراد کو تعلیم و روزگار کے یکساں مواقع فراہم کریں گے، وزیراعظم

حکومت نے معذوروں کو خود مختار بنانے کیلئے بل بھی تیار کرلیا ہے،عمران خان کا معذوروں کےعالمی دن پر ٹوئٹر پیغام

اسلام آباد۔معذور افراد کےعالمی دن کےموقع پر وزیراعظم عمران خان نےکہاہےکہ ہماری حکومت معذور افراد کوتعلیم اورروزگار کے یکساں مواقع فراہم کرےگی۔

وزیراعظم نےاپنےٹوئٹرپیغام میں یہ بھی کہاکہ حکومت نےمعذوروں کو خود مختار بنانےکیلئےبل بھی تیارکیا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہر سال 3 دسمبر کو معذوروں کا عالمی دن منایاجاتا ہےجس کا مقصد معاشرے میں ان کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔

دنیا بھر میں معذوروں کاعالمی دن منانےکا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کےمعاشی وسماجی حقوق سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ حکومتی سرپرستی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام معذور افراد کیلئے خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں 80 فیصد معذور افراد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے۔
……………

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.