Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کالام میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سیاح و مقامی افراد پھنس گئے،سڑک کی بحالی کاکام جاری

کالام۔سوات کے علاقے کالام میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی بحرین کالام روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے، روڈ بند ہونے سے سیاح اور مقامی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرسوات سید ثاقب رضا کےمطابق بحرین کالام روڈ کی بحالی کےلیےامدادی کام جاری ہے،بھاری مشینری کی مدد سے سڑک کو جلد ازجلد بحال کر دیا جائے گا۔گزشتہ روزکالام کےعلاقےپشمال میں مٹی کا تودہ گرنے سےسڑک ہر قسم کےٹریفک کےلیےبلاک ہو گئی تھی جس کے باعث مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ کالام میں موجود سیاح پھنس گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.