Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک بھر میں بارشیں

اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد, ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات  پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ اس  دوران کوہاٹ، بنوں،  ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت لاہور، کراچی گجرانوالہ، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات  پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

راولپنڈی، اسلام آباد میں علی الصبح 3 بجے سے شروع ہونے والی بارش مسلسل جاری ہے، جڑواں شہروں میں اب تک 140 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.