Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اوربھارت کےپاس بات چیت کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں ہے،بھارت تیارنہیں ہے۔ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کاکہنا ہےکہ پاکستان اوربھارت کےپاس بات چیت کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں ہے لیکن بھارت مذاکرات کی طرف آنے کو تیار ہی نہیں ہے۔

دفتر خارجہ میں میڈیا نمائندوں کو ہفتہ واربریفنگ دیتےہوئےڈاکٹر محمد فیصل کاکہنا تھاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دینے کے لیے کام جاری ہے اور انہیں قونصلر رسائی دے دی جائے گی۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نےکہاکہ پاکستان اوربھارت کےپاس بات چیت کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں لیکن بھارت بات چیت کی طرف آنےکو تیارہی نہیں ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ بھارتی قابض افواج نےمقبوضہ کشمیر میں خواتین سمیت کئی افراد کو شہید کیا،پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے۔

وزیراعظم کےدورہ امریکا کےحوالےسےترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھاکہ امریکی دورے میں ڈو مورکا ذکر کہیں نہیں ہوا بلکہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات ازسر نو شروع ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنی ثالثی کی خدمات پیش کیں جب کہ وزیر اعظم پاکستان نے صدر ٹرمپ کے جذبے کو سراہا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے وزیر اعظم بتا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران کہا تھا کہ افغان امن عمل کے حوالے سے امریکی حکام سے بات ہو چکی ہے، اب طالبان سے ملاقات کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.