Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

منی لاؤنڈرنگ کیس:شہباز شریف و اہلخانہ کیخلاف سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

لاہور(زمل خان) احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لاؤنڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت نمبر 9کے جج قمر الزمان نے منی لاؤنڈرنگ کیس پر سماعت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز پیش نہیں ہوئے۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے وکلا کی جانب سے انکی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔
منی لاؤنڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل16ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ نیب ریفرنس میں شہباز شریف ،سلمان شہباز ،حمزہ شہباز، رابعہ شہباز ،نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا ہے۔
شریف فیملی سمیت دیگر پر 7ارب 32کروڑ سے زائد کی منی لاؤنڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے۔ شہباز شریف پر 5ارب سے زائد منی لاؤنڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر ایک ایک ارب تک کے اثاثے اور منی لاؤنڈرنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.