Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

موجودہ میری ٹائم خطرات اورابھرتی ہوئی صورت حال خطےکےاسٹیک ہولڈرزکیلئےنئےچیلنجزکاسبب ہے،وزیر دفاع

سی پیک صحیح معنوں میں نہ صرف پاکستان بلکہ پورےخطےکی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے،پرویزخٹک کاکثیرالقومی بحری مشق امن 2019 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب

اسلام آباد۔وزیردفاع پرویزخٹک نےکہاہےکہ موجودہ میری ٹائم خطرات اورابھرتی ہوئی صورت حال خطےکےاسٹیک ہولڈرزکےلیےنئے چیلنجز کاسبب ہےکثیرالقومی بحری مشق امن2019کےتحت منعقدہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کےتیسرےروزاختتامی سیشن ہواجس میں کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک تھےـ

تقریب کےدوران چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی بھی موجود تھےـ ترجمان پاک بحریہ کےمطابق کانفرنس میں چھیالیس ممالک کےشرکاء نےبھرپورانداز میں شرکت کی ـ

وزیر دفاع نےکہاکہ موجودہ میری ٹائم خطرات اورابھرتی ہوئی صورت حال خطے کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے نئے چیلنجز کا سبب ہےـ وزیر دفاع نےکہاکہ سی پیک صحیح معنوں میں نہ صرف پاکستان بلکہ پورےخطےکی معاشی ترقی کےلیےناگزیرہےـ

پرویزخٹک نےکہاکہ پاکستان کےمیری ٹائم سیکٹرکےساتھ ساتھ پاکستان بحریہ کی صلاحیتوں کومزید بڑھانےکےلیےحکومت بھرپور تعاون کریگی ترجمان کےمطابق میری ٹائم سیکٹر کی آگہی اجاگرکرنےکےلیےوزیر دفاع نےپاکستان نیوی اورنیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کی کاوشوں کو سراہا ـ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.