Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

موسم گرما کیلئےٹرینوں کےنئے ٹائم ٹیبل کا اطلاق(کل)سے ہوگا

11ٹرینوں کو نئے سٹاپ دئیے گئے جبکہ 4ٹرینوں کے سٹاپ ختم کیے گئے' ترجمان

لاہور.موسم گرما کےلئےٹرینوں کےنئےٹائم ٹیبل کااطلاق کل( پیر)سےہوگا۔ترجمان کےمطابق نئےٹائم ٹیبل میں11ٹرینوں کونئےسٹاپ دئیے گئےجبکہ 4ٹرینوں کےسٹاپ ختم کیےگئےجبکہ اپ اور ڈائون کی 16ٹرینوں کےسٹاپیج کو مستقل کیاگیا ۔

نئےٹائم ٹیبل میں کوٹری،روہڑی کےدرمیان موہنجودوڑو پسنجرٹرین’روہڑی،خانپورکےدرمیان روہی پسنجر’کراچی،دھابیجی کےدرمیان دھابیجی ایکسپریس’دھابیجی،میرپورخاص کےدرمیان شاہ عبدالطیف ایکسپریس’کراچی،سکھرکےدرمیان سندھ ایکسپریس’ملتان،فیصل آباد کےدرمیان فیصل آباد ایکسپریس’کراچی،پشاور کےدرمیان رحمان بابا ایکسپریس’ملتان،راولپنڈی کےدرمیان تھل/میانوالی ایکسپریس اورلاہور،کراچی کے درمیان جناح ایکسپریس کےنام سےمجموعی طورپر9نئی ٹرینیں متعارف کرائی گئیں ہیں۔اسکےعلاوہ13ٹرینوں کےروانگی کےاوقاتِ کار ری شیڈول کردئیےگئےہیں۔

2ٹرینوں کےسٹاپیج ٹائم کوکم کیاگیاجبکہ خوشحال خاں خٹک ایکسپریس19اپ،20ڈائون کاجیکب آباد سٹاپ35منٹ سےبڑھاکر40منٹ کردیاگیاہے۔اس کےعلاوہ اکبرایکسپریس23اپ،24ڈائون کا روہڑی ریلوےاسٹیشن پر25منٹ سےبڑھاکر30منٹ کردیاگیاہے۔

پاک بزنس ایکسپریس کانمبر303اپ،304ڈائون سےتبدیل کرکے33اپ اور34ڈائون کردیاگیاہے۔ترجمان کےمطابق زیادہ ترنئی ٹرینیں ان علاقوں میں چلائی گئی ہیں جہاں غریب عوام کو آمدورفت کی قلیل سہولتیں دستیاب تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.