Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

موجودہ مہنگائی پی پی،(ن)کی گزشتہ حکومتوں کی غلط اقتصادی پالیسیوں کانتیجہ ہے.فیصل واڈا

حکومت معیشت کےاستحکام کیلئے سخت اورمشکل فیصلےکررہی ہے،متعدد مثبت علامات نظرآنا شروع ہوگئی ہیں.وزیرآبی وسائل

لاہور۔وفاقی وزیربرائےآبی وسائل محمد فیصل واڈا نےکہاہےکہ ملک میں موجودہ مہنگائی پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن)کی گزشتہ حکومتوں کی غلط اقتصادی پالیسیوں کانتیجہ ہے،حکومت قومی معیشت کےاستحکام کیلئےسخت اورمشکل فیصلےکررہی ہےاورملک کےروشن مستقبل کیلئےمتعدد مثبت علامات نظرآنا شروع ہوگئی ہیں۔

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واڈانےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کی دیانتدارانہ قیادت کےنتیجےمیں عالمی برادری پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہی ہےاورسعودی عرب، یو اےای اورملائیشیاءسمیت دیگرممالک کی قیادت کاپاکستان آنااس کا عملی ثبوت ہے۔

انہوں نےکہاکہ حکومت عام آدمی کےمسائل سےبخوبی آگاہ ہےاوران کےحل کیلئےکوئی کسراٹھانہیں رکھی جائےگی۔ملک میں موجودہ مہنگائی پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن)کی گزشتہ حکومتوں کی غلط اقتصادی پالیسیوں کانتیجہ ہے۔

ہم اصلاحات کے ذریعے بہتری کے لئے کوشاں ہیں اور یہ عمل کبھی بھی مختصر اورآسان نہیں ہوتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.