Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مون سون شجرکاری مہم کے تحت کمشنر مردان ڈویژن مردان سید عبدالجبار شاہ نے کمشنر ہاوس مردان میں چنار کا پودا لگا کر آغاز کیا

ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ہدایات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع بھر میں پودے لگانے کا ہدف پورا کیا جائیگا

مردان واجد ہوتی سے۔
ضلع بھر میں اربن فاریسٹری کے تحت 1.5 لاکھ جبکہ مون سون پلانٹیشن کے تحت 6 لاکھ پودیے لگا کر سرسبز و شاداب بنایا جائیگا ”
حسب الحکم جناب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان و حکومت خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایات پر آج پلانٹ فار پاکستان یعنی کہ مون سون شجرکاری مہم کے تحت کمشنر مردان ڈویژن مردان سید عبدالجبار شاہ نے کمشنر ہاوس مردان میں چنار کا پودا لگا کر آغاز کیا جسمیں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف ،ڈویجنل فارسٹ افیسر شاہ حسین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈویجنل فارسٹ افیسر شاہ حسین نے کمشنر و ڈپتی کمشنر مردان کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ اربن فاریسٹری کے تحت 1.5 لاکھ جبکہ مون سون پلانٹیشن کے تحت (پری اربن/ رورل ایریا ) میں 6 لاکھ پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے ۔ ڈویجنل فارسٹ افیسر نے کہا کہ 50فیصد پلانٹیشن کی جا چکی ہے تاہم اس ماہ اگست میں ہدف مکمل کر لیا جائیگا۔

اس موقع پر کمشنر مردان ڈویژن نے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم کا مقصد عوام کی توجہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اپنے ملک کو ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کرنے کی طرف دلانا ہے۔مذید کمشنر مردان ڈویژن نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اور سیلاب جیسے قدرتی آفات سے بچانااور عوام کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرناہے لہٰذا وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ جنگلات اُگاکر ہر پودے کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی اور ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچانے میں اپنااہم کرداراداکریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صفائی اورشجر کاری کوہمارے مذہب اسلام میں اہم مقام حا صل ہے کیونکہ صفائی کو ایمان کا نصف حصہ جبکہ درخت لگانے کو صدقہ جاریہ قراردیاگیاہے۔
کمشنر مردان ڈویژن نے کہا کہ محکمہ فارسٹ سمیت دیگر شجر کاری مہم میں ایک متحرک اور بھر پور کردار ادا کر رہی ہے تاہم متعلقہ محکمے اسکی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں ، غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ہدایات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع بھر میں پودے لگانے کا ہدف پورا کیا جائیگا اور گلوبل وارمنگ اور کلائیمیٹ چینج کے تناظر میں شجر کاری کی اہمیت دوچند ہوگئی ہے ، درخت انسانی زندگی کے لیے لازمی ہیں عوام کم از کم دو پودے لگا کر نسل نو کا تحفظ یقینی بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.