Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

میکسیکو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 15افراد ہلاک،متعددزخمی

اسلحے سے لیس ملزم تین گاڑیوں میں آئے اور کلب میں داخل ہوتے ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی، عینی شاہدین

میکسیکوسٹی۔میکسیکو کےایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے15 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔خوفناک واقعےکی اطلاع ملتے ہی پولیس نےعلاقےکو گھیرے میں لےلیا اورحملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم ملزمان کےبارےکچھ پتہ نہ چل سکا جبکہ واقعےکی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

میکسیکو کے شہر گواناجواٹو کےایک نائٹ کلب میں اسلحےسےلیس ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے15 افراد ہلاک،متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔

عینی شاہدین کےمطابق اسلحے سےلیس ملزم تین گاڑیوں میں آئے،کلب میں داخل ہوتےہی گولیوں کی بوچھاڑکردی جسکےنتیجےمیں15 افراد موقع پرہی دم توڑگئےاوربا آسانی فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے،خوفناک واقعےکی اطلاع ملتےہی پولیس نےعلاقےکو گھیرے میں لےلیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم ملزمان کے بارے کچھ پتہ نہ چل سکا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.