Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایتھوپین ائیرلائن کا نیروبی جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ،157 مسافر ہلاک

نیروبی:ایتھوپین ائیر لائن کا ایدس ابابا سے نیروبی جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 157 افراد سوار تھے۔اطلاعات کے مطابق ایتھوپین ائیر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 8 ارکان موجود تھے اور حادثے میں کسی بھی مسافر کے زندہ بچنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

ایتھوپین وزیراعظم ابی احمد کےدفتر سےجاری بیان میں طیارےکےحادثےکی تصدیق کرتےہوئےبتایاگیاہےکہ ایتھوپین ائیرلائن کاطیارہ بوئنگ 737 معمول کی پروازپرتھا جوگر کرتباہ ہوگیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے مسافروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔طیارہ حادثے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ ایدس ابابا سے نیروبی جانے والی پرواز ای ٹی 302 سے اڑان بھرنے کے 6 منٹ بعد ہی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.