Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

میں پہلاشخص تھاجس نےقبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی تھی.وزیراعظم عمران خان

قبائلی علاقوں میں جونقصان ہواہےاس کاکسی کو اندازہ نہیں ہوا،پوری کوشش کروں گاکہ آپ کےکاروبار چلیں اورآپ کا نقصان پورا ہو،نوجوانوں کو سود کےبغیرقرضے ملیں تاکہ وہ اپنے کاروبار چلاسکیں۔ افغانستان میں امن کیلئےدعا گوہوں،میرا مشورہ افغانستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت نہیں، افغانستان میں امن ہمارےاپنےمفاد میں بھی ہے،تجربےکی بنیاد پرکہہ رہاہوں کہ افغانستان میں عبوری حکومت سےالیکشن کرایاجائے کیوں کہ اگرکسی جماعت نےالیکشن کا نتیجہ نہ مانا تو وہاں پھرانتشار ہوگا،

جمرود:جمرود میں جلسہ عام سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ میں پہلاشخص تھاجس نے قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی تھی،فوج کو بھیجنےکی وجہ سےفوج اورقبائلی عوام دونوں کےساتھ زیادتی ہوئی،1948میں قبائل نےکشمیریوں کا ساتھ دیا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی قبائلیوں نےبے پناہ قربانیاں دیں۔

وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ قبائلی علاقوں میں جونقصان ہواہےاس کاکسی کو اندازہ نہیں ہوا،پوری کوشش کروں گاکہ آپ کےکاروبار چلیں اورآپ کا نقصان پورا ہو،نوجوانوں کو سود کےبغیرقرضے ملیں تاکہ وہ اپنے کاروبار چلاسکیں۔
وزیراعظم نےکہاکہ ہم خیبر میں پانی کی فراہمی کے لیےجبہ ڈیم بنائیں گے،اس ڈیم سے10 لاکھ لوگوں کو پینےکاپانی ملےگا،کاشت کاروں کو پانی فراہم کرنےکےلیےباڑہ ڈیم بھی بنائیں گے،واٹرسپلائی اسکیم بھی بنائیں گےاورخیبر میں12بائی پاس بناکردیں گےجبکہ طورخم کی بارڈر کو 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھاکہ میں افغانستان میں امن کیلئےدعا گوہوں،میرا مشورہ افغانستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت نہیں، افغانستان میں امن ہمارےاپنےمفاد میں بھی ہے،تجربےکی بنیاد پرکہہ رہاہوں کہ افغانستان میں عبوری حکومت سےالیکشن کرایاجائے کیوں کہ اگرکسی جماعت نےالیکشن کا نتیجہ نہ مانا تو وہاں پھرانتشار ہوگا،عبوری حکومت سےالیکشن پرکوئی انگلی نہیں اٹھائےگا۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھاکہ جتنا میرے بس میں ہےمیں وہ چیزیں آپ کو دوں گا،پاکستان کی تاریخ کا سب سےمشکل معاشی مرحلہ آج ہے،جب ہمارے5 سال پورے ہوں گے تو ہمارا دیگرحکومتوں سے موازنہ ہوگا،2008 میں پی پی حکومت آئی تو قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا۔ ان کو کہنا تھا کہ ہم سمجھتے تھےسابق حکمرانوں کو معاشی حالات کاتجربہ تھا تاہم انہیں تو منی لانڈرنگ اور چوری کرنے کا تجربہ تھا، ان کے دو ادوار میں پاکستان کا قرضہ6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب روپے پہنچ گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کل مخالفین نے پیسے دیکر لوگوں کو جلسے کے لیے بلایا، جلسے میں 200 اور 500 روپے دے کر لوگوں کو لایا گیا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں ملین مارچ کی دھمکی دے رہے ہیں، یہ ملین مارچ کریں کنٹینر میں دوں گا جب کہ روز کہا جارہا ہے کہ حکومت جارہی ہے، حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ آصف زرداری جیل جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.