Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نواز شریف کا العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

ہائیکورٹ نے فیصلہ میںاپنے اختیار کے استعمال میں غلطی کی ،سپریم کورٹ کے طے کردہ پیرامیٹر کا غلط اطلاق کیا,فیصلے میں ضمانت کے اصولوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا اور فرض کرلیا کہ نواز شریف کو ہسپتال میں علاج کی تمام سہولیات میسر ہیں

اسلام آباد۔سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نےالعزیزیہ ریفرنس میں دی گئی سزا کی معطلی اورضمانت کیلئےسپریم کورٹ سےرجوع کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےفیصلےکےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

وکیل خواجہ حارث کے توسط سے جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 25 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور العزیزیہ ریفرنس میں دی گئی سزا معطل کر کے ضمانت پررہاکیا جائے۔

درخواست میں وفاق، نیب، جج احتساب عدالت اور سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کوفریق بنایاگیا ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہےکہ جیل میں قید نوازشریف کوسنجیدہ نوعیت کی بیماریاں ہیں۔میڈیکل بورڈکےذریعے نوازشریف کےکئی ٹیسٹ کرائےگئے،انھیں انجائنا،دل،شوگر،ہائپر ٹینشن اور گردوں کے امراض لاحق ہیں،ڈاکٹروں کےمطابق نوازشریف کی انجیو گرافی بھی ہونالازمی ہے۔

درخواست میں کہاگیاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےدرخواست پرفیصلہ دیتےہوئےاپنےاختیار کےاستعمال میں غلطی کی اورسپریم کورٹ کے طے کردہ پیرامیٹر کا غلط اطلاق کیا۔

ہائیکورٹ نےضمانت کےاصولوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا اورفرض کرلیاکہ نواز شریف کو ہسپتال میں علاج کی تمام سہولیات میسر ہیں حالانکہ نوازشریف کو جو علاج درکارہےوہ ابھی تک شروع ہی نہیں ہوا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کو فوری علاج کی ضرورت ہے کیونکہ اگر علاج نہ ہوا تو ان کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.