Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ میں رشتہ کے تنازعہ پر تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

نوشہرہ کے علاقے بانڈہ شیخ اسماعیل  میں رشتہ کے تنازعہ پر  فائرنگ سے تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بانڈہ شیخ اسماعیل  کے رہائشی  انور علی  نے کچھ عرصہ قبل  پسند کی شادی تھی  جس پر لڑکی کے گھر والے ناراض تھے.

پولیس کا کہنا ہے کہ  لڑکے کو قتل کرنے کیلئے ملزمان  نے آج شام افطاری کے وقت  ان کے گھر  پر حملہ کرکے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر شادی  کرنے والا نوجوان شدید زخمی جبکہ  اسکی والدہ ، تین بہنیں  اور چچا زاد بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے بقول ملزمان متاثرہ خاندان کے ماموں زاد بیٹے ہیں جبکہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے ملزمان  کیخلاف مقدمہ درج کرکے  ان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.