Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس فائز عیسیٰ کےخلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) نے حال ہی میں مقدمہ جیتنے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدارتی ریفرنس پر حکم کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں منظور کر لی تھی۔

ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں ایس جے سی نے 26 اپریل کو 10 رکنی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 19 جون کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے اپنے حکم میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے آف شور اثاثوں کا معاملہ وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کو بھیجے کا فیصلہ سنایا تھا۔ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور ان کے بچوں کی جائیدادوں سے متعلق ایف بی آر سمیت تمام فورمزکی قانونی کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایف بی آر کی مرتب کردہ رپورٹ سپریم جوڈیشل کونسل سمیت کسی عدالتی فورم پر چیلنج نہیں ہوسکتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.