Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیا ریکارڈ قائم ، امریکی ڈالر 173 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

پی ڈی ایم مہنگائی پر آج سے سڑکوں پر حکومت مخالف احتجاج کرے گی

امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسےاضافے سے173روپے50 پیسے کا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر مزید 37 پیسے مہنگا ہوگیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173روپے50 روپے پر تک جا پہنچا۔ ایکسچینج کمپنیزایسوی ایشن آف پاکستان کےسیکرٹری جنرل ظفر پراچہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی اطلاعا ت پرانٹربینک ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، ڈالرکی خریداری بڑھنے سے روپے پر دباؤآیا اور ڈالرمہنگاہورہا ہے۔ ظفر پراچہ نے کہا کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔

 

دوسری جانب حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مہنگائی پر حکومت کے خلاف آج سے سڑکوں پر احتجاج کرے گی جس کے لیے (ن) لیگ نے اپنا شیڈول جاری کردیا ہے۔

لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں 20اکتوبر سے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دیکر صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کو کال دی گئی۔ پارٹی میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لیے کمیٹیاں بھی بنادی گئی ہیں۔  اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے مقامی رہنماؤں نے آج اجلاس طلب کیا ہے جس میں اسلام آباد میں احتجاج کی تاریخ اور مقام کا تعین کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.