Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیب کافواد چوہدری کےعلیم خان کےمقدمہ سےمتعلق بیان کےنوٹس کا فیصلہ

وزیراطلاعات کےبیانات نیب آرڈیننس اورمروجہ قوانین کی خلاف ورزی ہوئی تونیب قانون کےمطابق کارروائی کرسکتا ہے،نیب اعلامیہ

ٓاسلام آباد۔قومی احتساب بیورو (نیب)نےوفاقی وزیراطلاعات ونشریات کےعلیم خان کےمقدمہ سے متعلق بیان کانوٹس لیتےہوئےانکےنیب سے متعلق ماضی میں دیئےگئےاورحالیہ بیانات کا جائزہ لینے کافیصلہ کیاہے۔

ہفتہ کو جاری بیان کےمطابق نیب اس بات کابھی جائزہ لےگاکہ ان کےنیب اورنیب میں جاری تحقیقات،مقدمات سےمتعلق بیانات کہیں نیب کے معاملات میں مداخلت اورزیرانکوائری،انوسٹی گیشنزپراثراندازہونےکی کوشش تو نہیں۔

بیان کےمطابق نیب کو وفاقی وزیراطلاعات کےنیب سےمتعلق تمام بیانات کاجائزہ لینےکےبعداگر یہ محسوس ہواکہ انکےبیانات نیب آر ڈیننس اور مروجہ قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں،اگرخلاف ورزی ہوئی تو نیب ان کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی کرسکتاہے۔

قومی احتساب بیورو ملک سےبد عنوانی کےخاتمےاوربد عنوان عناصرسےلوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئےکام کرنےوالاملک کاسب سےبڑا ادارہ ہے۔نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اورفرد سےنہیں اورنیب نےاپنےعمل سےاس بات کو ثابت کیاہے۔

نیب کی پہلی اورآخری وابستگی صرف اورصرف ریاست پاکستان سےہے۔بیان کےمطابق نیب ہمیشہ قانون اورآئین کےمطابق اپنےفرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.