Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کےلوگوں کویقین اورتوکل کی ضرورت ہے،مثبت سوچ رکھنےوالوں کوکامیابی ملتی ہے،شہریارآفریدی

بزنس کمیونٹی نیک نیتی سے کام کر نے اور حکومت کی مدد کرنے کر نے کا تہیہ کر لے تو پانچ سال میں لوگ ہمارے ملک کی مثال دیں، وزیرمملکت کا خطاب

اسلام آباد۔وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نےکہاہےکہ پاکستان کےلوگوں کویقین اورتوکل کی ضرورت ہے،مثبت سوچ رکھنےوالوں کوکامیابی ملتی ہے،بزنس کمیونٹی نیک نیتی سےکام کرنےاورحکومت کی مدد کرنےکرنےکاتہیہ کرلےتوپانچ سال میں لوگ ہمارےملک کی مثال دیں۔

وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نےتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ ناامیدی انسان کواس کی اوقات تک بھلادیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک ہرچیزپرتحقیق کررہےجو ہماراخاصہ تھا۔انہوں نےکہاکہ وہ ممالک جواپنےآپ کوسب سےبہترسمجھتےہیں انکے پاس ہیومن ریسورس نہیں ہے۔

انہوں نےکہاکہ ہم جیسےممالک کےپاس آبادی ہےلیکن اگراس آبادی کو ٹرینڈ نہ کیاگیاتویہ لائبیلٹی بن جائےگی۔انہوں نےکہاکہ وہ لوگ جو اپنی سوچ کو مثبت رکھتے ہیں تو کامیابی انہیں ملتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے لوگوں کو یقین اور توکل کی ضرورت ہے۔

انہوں نےکہاکہ ہم نےپریکٹیکل اپروچ اپنانی ہے۔انہوں نےکہاکہ بزنس کمیونٹی یہ فیصلہ کرلےکہ نیک نیتی سےکام کریںگے،لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیںگے،حکومت کی مدد کریں گےتو پانچ سال میں لوگ ہمارےملک کی مثال دیں گے۔انہوں نےکہاکہ جورزق آپکےحصےمیں لکھا ہے وہ آپ کو ملےگا،منحصرآپ پرہےکہ آپ حرام کرکے کھالیں یاحلال۔ انہوں نےکہاکہ دنیانےہمارےاوپرففتھ جنریشن وارمسلط کی ہوئی ہے۔ انہوں نےکہاکہ ہمیں تہیہ کرناہوگاکہ مروں گاتواس مٹی کیلئے۔انہوں نےکہاکہ دنیاآپ کےملک میں سرمایہ کرناشروع ہوگئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.