Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ورلڈکپ میں پاکستان کےخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے،پہلے چھ اوورز میں دو آؤٹ

لیڈز: ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ تاہم پہلے 6 اوورز میں افغانستان کے دو کھیلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں

لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغان کپتان گلبدین نائب کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آج کے میچ میں بڑا اسکور کریں۔

اس موقع پرقومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھاکہ اگر ہم ٹاس جیتتےتو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے،پوری کوشش کریں گے آج بھی اچھی پرفارمنس دیں۔

افغانستان کےخلاف پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے،کپتان سرفراز احمد سمیت فخرزمان،امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاہین آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میچز کھیل چکی ہیں، قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک 7 میچوں میں سے تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کیا ہے جب کہ ایک میچ بارش سے متاثر ہوگیا۔

افغانستان ایونٹ کے 7 میچز میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے جب کہ افغانستان آخری یعنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

شاہین آج کا میچ بھی جیتنے کے لیے پر عزم ہیں جس کے لیے تمام کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس بھی کی ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج کا میچ بھی جیتنا ضروری ہوگا۔

کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ افغانستان کے خلاف میچ پر ہے جس کے بعد ہم بنگلا دیش کے بارے میں سوچیں گے۔

ہیڈنگلے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے آج بھی تیز دھوپ نکلے گی اور موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں آج نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہوں گی۔

نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.