Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے امریکا کے دورے پرروانہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دو روزہ دورے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد وہ آج صبح امریکا کے سات روزہ دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم سعودی ائیرلائن کے چارٹرڈ طیارے میں مدینہ منورہ سے نیویارک روانہ ہوئے ہیں جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ملاقاتیں متوقع ہیں پہلی ملاقات 23 سمتبر بروز پیر ہوگی جس میں بھی مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورت حال اہم ترین نکتہ ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا پر 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

امکان ہےکہ وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کی حیثیت غیر قانونی طور پر تبدیل کیے جانے اور وادی میں جاری کرفیو اور مظالم کا کھل کر ذکر کریں گے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سات روزہ دورے میں وزیراعظم ماحولیاتی تحفظ اورغربت میں کمی سےمتعلق سیمینار اور نفرت انگیز تقاریر کےخاتمے سے متعلق مباحثے سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ٹرمپ سے دو سے تین بار ٹیلی فونک رابطہ ہوچکا ہے جس میں عمران خان نے ٹرمپ کو مقبوضہ کمشیر کی ان تفصیلات سے آگاہ کیا جوان کے علم میں نہیں تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.