Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان نے ریکوڈک کیس میں کمیشن بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےریکوڈک کیس میں کمیشن بنانےکی ہدایت کردی۔ریکوڈک کیس میں پاکستان کوجرمانےکےمعاملےپر وزیراعظم عمران خان نےکمیشن بنانےکی ہدایت کردی،کمیشن تحقیقات کرےگایہ صورتحال کیسےپیدا ہوئی اورپاکستان کو جرمانہ کیوں ہوا، کمیشن ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا تعین بھی کرے گا۔

حکومت پاکستان نےریکوڈک کیس پر مایوسی کااظہار کیا،اس حوالےسےاٹارنی جنرل آفس سےایک اعلامیہ جاری کیا گیاجس کےمطابق عالمی عدالت نےکئی سوصفحات پرمشتمل فیصلہ جمعہ کےروزسنایا،اٹارنی جنرل آفس اورصوبائی حکومت بلوچستان فیصلےکےقانونی اورمالی اثرات کا جائزہ لےرہےہیں حکومت پاکستان مشاورت سےتمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ حکومت پاکستان بین الاقوامی قوانین کےتحت تمام قانونی آپشنزاستعمال کرنےکاحق رکھتی ہےتاہم حکومت پاکستان ٹی ٹی سی کمپنی کی جانب سےمعاملے کےمذاکرات کےذریعےحل کےبیان خوش آئند قراردیتی ہےاورتمام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہتا ہے۔

اعلامیہ کےمطابق پاکستان ریکوڈک ذخائرکی ڈیلپمنٹ میں دلچسپی رکھتا ہےاورپاکستان بطورذمہ دارریاست بین الاقوامی معاہدوں کوسنجیدگی سےدیکھتی ہے،بین الاقوامی سرمایہ کاروں کےقانونی حقوق اورمفاد کا تحفظ یقینی بنایا جائےگاجبکہ وزیراعظم نےریکو ڈک معاملہ پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کی ہدایت کی ہےجوتحقیقات کرےگا یہ صورتحال کیسےپیداہوئی اورپاکستان کو جرمانہ کیوں ہوا۔

واضح رہےانٹرنیشنل سینٹرفارسیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس نےریکوڈک کامعاہدہ منسوخ کرنےکی پاداش میں پاکستان پر4ارب10کروڑ روپےجرمانہ عائد کیاہےجس پرایک ارب87 کروڑ ڈالر سود بھی ادا کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.